تتلے عالی:عید پر آئے بھکاریوں کا مستقل بسیرا ،شہری پریشان
تتلے عالی(نامہ نگار )عید الاضحی کے بعد بھکاریوں نے تتلے عالی میں مستقل بسیراکرلیا ،تاجر اورمکین پریشان ہوگئے ۔
عید الاضحی سے قبل جنوبی پنجاب ودیگر علاقوں سے سینکڑوں بھکاری خاندانوں نے تتلے عالی کے نوشہرہ روڈ،کامونکی روڈ،گوجرانوالہ روڈ،مرالی والہ،گھمن والا،مجو چک اور اس کے نواحی دیہاتی علاقہ جات میں خالی جگہوں پر جھگیاں بنا کر رہائشی اختیار کرلی تھی،عید کے ایام میں جمع ہونے والے قربانی کے گوشت کو جھگیوں کے باہررسیوں پر خشک کرنے کے باوجود مزکورہ بھکاری خاندانوں نے مستقل ڈیرے جما لئے ،خواتین اور بچے صبح ہوتے ہی ٹولیوں کی شکل میں مارکیٹوں ،بازاروں جبکہ گلی محلوں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔اہل علاقہ نے بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔