تتلے عالی:گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، خاوند زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار )کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق،خاوند زخمی ہوگیا ۔
بواحی گاؤں تنگ خورد کا نوید بیوی رضیہ بی بی کو موٹر سائیکل پر سوار کر کے تتلے عالی کی طرف آرہاتھا کہ تنگ کلاں کے قریب نوشہرہ روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے رضیہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر گوجرانوالہ ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے نامعلوم کیری ڈبہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔