نوشہرہ ورکاں :بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا زخمی

نوشہرہ ورکاں :بڑے بھائی  کی فائرنگ سے چھوٹا زخمی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا زخمی ہو گیا ۔ نواحی گاؤں تھابل دوچھہ کے 15سالہ عمران نے گھر میں پڑا اپنے چچا احمد کا لائسنسی 30بور پستول اٹھا لیا۔۔۔

 جس کو اس کے 12 سالہ چھوٹے بھائی زمان نے منع کیا تو عمران نے کہا کہ پیچھے ہٹ جاؤ ورنہ فائر کر دوں گا اور اس نے فائر کر دیا جو زمان کی پنڈلی کو چیرتا ہوا آر پار نکل گیا ،مقامی پولیس نے بچوں کے والد احسان اﷲ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں