راہوالی:ساتھی کیساتھ گھر میں گھس کر اہلیہ پر تشدد
راہوالی (نمائندہ دنیا )خاوند نے ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس کربیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
لمبانوالی کی رہائشی ثمرہ شہزادی کو عدیل نذیر نے گھر سے نکال کر دوسری شادی کر رکھی تھی ،ثمرہ نے بچوں کے خر چ کا فیملی کور ٹ میں کیس کیا جو اس کے حق میں ہوگیا جس پر خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔