علی پورچٹھہ:منشیات فروش گرفتار، 2500گرام چرس برآمد
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 2500 گرام چرس برآمد کر لی، ثنا اللہ ڈار سکنہ دلاور چیمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے منشیات کے دیگر ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ایس ایچ او مجاہد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوانوں کو منشیات کے ذریعے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔