ڈی سی کالونی کے 2عہدیدار وں کو برطرف کردیاگیا
راہوالی (نمائندہ دنیا) رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے احکامات پر ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کے سیکرٹری معظم علی دھدھرا اور نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اختیارات سے تجاوز، جنرل باڈی کے فیصلوں کی مبینہ خلاف ورزی اور غیر قانونی الاٹمنٹس سے متعلق الزامات کی بنیاد پر کی گئی۔ دونوں عہدیداران کو اختیارات کے استعمال سے روک دیا گیا ہے ۔امتیاز احمد ساہی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے اور یہ فیصلہ شفافیت کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی سوسائٹی کے معاملات پر نظر رکھیں گے ۔