وزیرآباد:مختلف مقامات پر چنگ چی رکشوں کے سٹینڈ ،ٹریفک درہم برہم

 وزیرآباد:مختلف مقامات پر چنگ چی  رکشوں کے سٹینڈ ،ٹریفک درہم برہم

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مین بازار، بکر گلہ،موتی بازار،برتن بازار،لاہوری دروازہ چوک اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے سامنے چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ نے ٹریفک نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔۔۔

ایمبولینسز کا گزرنا بھی محال اور بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کیلئے گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کے باعث نہ صرف ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ بلکہ قریبی مسجد کی جانب جانے والے راستے بھی اکثر بند رہتے ہیں جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں