لالہ موسیٰ:کام کر تے 2مز دوروں کو کرنٹ لگ گیا ، ایک جاں بحق
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )دولت نگر میں ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
تعمیراتی بلڈنگ پر کام کرتے ہوئے دو مزدوروں کو ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگ گیا ، حادثہ میں عبدالغفور عمر 38سال، ڈسٹرکٹ کشمور سندھ کا رہائشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور دوسرا لڑکا حضرت خان عمر 18سال، کڑیانوالہ گجرات کا رہائشی معمولی زخمی ہوگیا،ریسکیو عملہ نے زخمی کو آر ایچ سی دولت نگر منتقل کر دیا جبکہ عبد الغفور کے لواحقین لاش لیکر آ بائی علاقے کو روانہ ہوگئے۔