حافظ آباد:ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 3زخمی

حافظ آباد:ٹریفک حادثے  میں ایک شخص جاں بحق ، 3زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)کوٹ سرور کے قریب تیز رفتارکار حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ یونس مسیح سکنہ چونگی امرسدھو لاہور کے طور پر ہوئی ۔ زخمیوں میں 3 سالہ مشعل دختر یونس مسیح، 55 سالہ رحمت مسیح اور 32 سالہ خادم شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں