سیالکوٹ :بارش کے دوران 2گھروں کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی

سیالکوٹ :بارش کے دوران 2گھروں  کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بارش کے دوران 2 گھروں کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پسرور کے نواحی گاؤں ککھاوالی میں بارش کے باعث ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 80سالہ صغراں بی بی زخمی ہو گئیں جنہیں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔ نواحی بھلور گاؤں میں بارش کے باعث لکڑی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 سالہ عنابیہ دختر جاوید زخمی ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں