اقدام قتل کے مجرم کو 13سال قید ایک کروڑ 11لاکھ روپے جرمانہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اقدام قتل کے مجرم کو مجموعی طور پر 13سال قید اور ایک کروڑ 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالماجد قاضی نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 1218/24اقدام قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر شفاقت علی کو دفعہ 324کے تحت 5سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 334کے تحت 4سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 337ڈی کے تحت 4سال قید اور ایک کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 272 روپے جرمانے کی سزا سنائی، مدعی مقدمہ کی جانب سے کامران اولکھ نے پیروی کی۔