ملکوال :رانا عبدالرشید فارمیسی کا افتتاح ،اہم شخصیات کی شرکت
ملکوال(نمائندہ دنیا )رانا عبدالرشید فارمیسی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو رانا نعیم نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ رانا محمد ارشاد اور رانا شمشاد نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر معزز شخصیات، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکا میں صحافی عدنان محمود چودھری، طارق محمود بھٹی، رانا آصف، رانا عظیم، خرم بیگ، رانا نذیر، رانا ثاقب، نواز شاہین (واپڈا)، ملک سجاد، سید ذوالفقار کاظمی، خادم حسین ملک اور دیگر معزز احباب شامل تھے۔