شدید گرمی سے بچائو کیلئے ٹریفک اہلکاروں کو چھتریاں ،واٹر بوتل فراہم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شدید گرمی اور بڑھتے درجہ حرارت کے پیشِ نظر ڈی پی او سیالکوٹ نے ٹریفک اہلکاروں کیلئے چھتریوں اور پانی کی بوتلوں فراہم کر دیں ۔
کیپٹن (ر) دوست محمد نے ڈی پی او آفس میں تقریب کے دوران ضلع بھر کے ٹریفک پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی سہولت اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں چیئرمین ائیر سیال کے ہمراہ چھتریاں اور پانی کی بوتلیں فراہم کیں تاکہ سخت موسمی حالات میں ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔