گجرات:تاجروں کا لاک ڈائون مکمل ختم کرنے کا مطالبہ

گجرات:تاجروں کا لاک ڈائون مکمل ختم کرنے کا مطالبہ

حکمران ریلیف نہیں دے سکتے تو لاک ڈا ئو ن ہی ختم کر دیں:جاوید بٹ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )صدرمرکزی انجمن تاجران گجرات جاوید بٹ نے وفاقی حکومت کے 19جون کولاک ڈاؤن ختم کرنے کے بجائے جاری رکھنے کے نوٹیفکیشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تاجردشمن اقدام قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کانوٹیفکیشن جاری کرے ،جاوید بٹ نے کہاکہ تاجرطبقہ جوپہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی، عائد کردہ بھاری ٹیکسز اورکاروی مندے کے باعث پریشان ہے اوپر سے رہی سہی کسرلاک ڈا ئون نے پوری کردی ،کاروبارتباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں مگرحکمران اپنے اللے تللوں میں مصروف ہیں، حکمران اگرریلیف کیلئے اقدامات نہیں کرسکتے تو بغیر کسی مطلب کے عائد کردہ خود ساختہ لاک ڈا ئو ن بھی فوری ختم کرے تاکہ تاجرحضرات کاروباری سرگرمیاں بہتراندازمیں چلاسکیں، جاوید بٹ نے کہاکہ پنجاب سمیت گجرات میں بڑھتی سخت گرمی کے باعث خریداروں کی بڑی تعداد کا شام کے اوقات کارمیں خریداری کارجحان ہے اگراس وقت کاروبار اور دکانیں بند کردیں گے تو پھرکاروبارکیسے چل پائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں