وفاقی وزیر احسن اقبال سے ڈائریکٹر نیشنل فرنشرز رضوان امجد کی ملاقات
گجرات (نامہ نگار )وفاقی وزیر احسن اقبال سے لاہور میں ڈائریکٹر نیشنل فرنشرز رضوان امجد نے ملاقات کی ،
ملاقات میں انہوں نے فرنیچر انڈسٹری کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رضوان امجد نے وفاقی وزیر کی توجہ گجرات کی فرنیچر انڈسٹری اور فرنیچر کی ایکسپورٹ پر دلاتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت فرنیچر انڈسٹری کو انڈسٹری کا درجہ دے دے اور سہولیات فراہم کرے تو ہماری ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا اور فرنیچر انڈسٹری ترقی کرے گی ، ملک میں زرِ مبادلہ آئے گا۔