9 پی ایس ٹی ٹیچرز کی ای ایس ٹی سائنس کے عہدے پر ترقی

9 پی ایس ٹی ٹیچرز کی ای ایس  ٹی سائنس کے عہدے پر ترقی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نو پی ایس ٹی ٹیچرز کو ای ایس ٹی سائنس کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

خواتین اساتذہ کی ترقی کے سلسلہ میں پروموشن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیدہ شگفتہ ترمذی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان ندیم، ڈپٹی سیکرٹری سلمان علی، آفس سپرنٹنڈنٹ طارق محمود سمیت دیگر ممبر وں نے شرکت کی ، ترقی پانے والی اساتذہ میں نوشہرہ ورکاں کی عمارہ اشرف، گوجرانوالہ کی خدیجہ رانی، انعم فضل، شمیم سلیم، خان پیارا کی میمونہ اشرف، فیروز والا کی عنیزہ جاوید، چند دا قلعہ کی اسما نعیم، دھوپ سڑی کی افیفا رحمن اور رتہ باجوہ کی مریم جمیلہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں