نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش گرفتار ،ڈیڑھ کلو چرس برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) منشیات فروش کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی عنصر فاروق مان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ تتلے عالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ملزم نواز کو گرفتار کر لیا دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ڈی ایس پی عنصر فاروق مان نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔