پھالیہ :اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر کا صفایا کر گئے
پھالیہ (نامہ نگار )اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر کا صفایا کر گئے ، نامعلوم چور 3تولے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
نواحی موضع میرے والا میں مہدی حسن فیملی کے ہمراہ میرے والا میں مجلس عزا میں شرکت کیلئے گئے تو نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور رقم چوری کر کے لے گئے ، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔