ڈکیت گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دو ملزم گرفتار
رجانہ (نمائندہ دنیا) تھانہ رجانہ پولیس نے مبینہ رابر گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مالیت کی نقدی، مویشی اور چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ خالد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ صابر رحمان ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس نے کارروائی کے دوران مسرور ولد عبدالغفور سکنہ 262 گ ب اور علی حسن ولد عبدالغفور سکنہ 264 گ ب کو گرفتار کیا۔