نوشہرہ ورکاں16:سے 18سال کے افرادکو ڈرائیونگ پر مٹ کا اجرا

نوشہرہ ورکاں16:سے 18سال  کے افرادکو ڈرائیونگ پر مٹ کا اجرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ٹریفک وارڈن میاں آصف علی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر کی ہدایت پر۔۔۔

 ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے کم عمر افراد میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے جا رہے ہیں جس کی فیس 1515 روپے مقرر ہے پرمٹ کے حصول کے لئے 16 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر افراد اپنا ب فارم اور سرپرست کا اجازت نامہ لے کر پولیس سٹیشن سے ملحقہ الخدمت مرکز کے لائسنسنگ کاؤنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں