موٹر سائیکل چوری کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گلفام گرفتاری سے بچنے کیلئے ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہوگیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم گلفام گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کی ، سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری نوٹس لیکر ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔