وزیر اعظم نے پٹرول سستا کرنے کا وعدہ پورا کر دیا :لیگی رہنما
امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے با عث پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں
راہوالی( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ ،ضلعی سینئر نائب صدر عمران احمد خان شیروانی، راشد محمود ملہی، حاجی منور حسین آرائیں،میاں ندیم اکرم، اصغر وڑائچ، ساجد اکرام لون نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 74روپے فی لٹر کمی کرکے ریلیف دینے کا قوم سے کیا وعدہ پورا کرگیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور ایران کی ہونے والی جنگ کے دوران پیدا ہونے والے اثرات پاکستان پر بھی پڑے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حکومت پاکستان کو بھی معیشت کو بحال رکھنے کیلئے باامر مجبوری، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا جس پر حکومت کے مخالفین نے بے جا پراپیگنڈا کیا لیکن وزیراعظم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے جوں ہی جنگی حالات ٹھیک ہونگے اسی وقت حکومت پٹرول کی بڑھائی گئی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔