امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ پولیس الرٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ پولیس الرٹ رہی۔۔۔
5محرم الحرام کے موقع پر 133مجالسِ عزا اور 5جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے افسر و جوانوں نے ہائی الرٹ رہتے ہوئے فرائض سرانجام دئیے ۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر ہر تھانہ حدود میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔