باغبانپورہ میں نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پولیس نے گھور کر دیکھنے پر فائرنگ کرنیوالے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں گزشتہ رات ٹک ٹاکر عمر جٹ نے گھورنے پر کالج روڈ پر بیٹھے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جبکہ فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ادھر یہ بھی معلوم ہے کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد اپنا موبائل فون دوست کو دے کر پشاور بھیج دیا تاکہ اس کی لوکیشن گوجرانوالہ کی نہ آئے لیکن پولیس نے دھلے کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔