اے سی صدر کا دورہ خواتین کا لج لدھیوالہ ، امتحانات کا جائزہ
لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )اے سی صدر کا گورنمنٹ گریجوایٹ کالج (خواتین) کا اچانک وزٹ اور جاری امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا ، طالبات کیلئے سہولیات اور امتحانی عمل کی شفافیت کو چیک کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے تدریسی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے نقل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کا شفاف انعقاد او لین ترجیح ، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔