جون کے دوران ریجن میں 44 ٹریفک حادثات ‘ 22جانوں کا ضیاع
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)رواں ماہ ریجن بھر میں 44روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 22 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور رواں سال ریجن بھر میں226روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 145 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
ریجنل آفیسر ایس پی میاں معظم علی کا کہنا ہے کہ شہری کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں، کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کیلئے بھی خطرہ بنتے ہیں، ڈرائیونگ ذمہ داری ہے کھیل نہیں ، قانونی عمر سے پہلے گاڑی چلانا حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے ۔