ہیٹ ویو کا خدشہ ، شہریوں کو دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر قمر رفیق نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی اور دیگر مشروبات استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے کیونکہ یہ افراد گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔