گجرات:موٹر سائیکلوں میں تصادم ، خاتون سمیت 3افراد زخمی
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات کے علاقے وڈاپنڈ، کڑیانوالہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تیزرفتاری کے باعث تصادم ہوا، حادثے میں 3افراد زخمی ہوئے ۔متاثرہ افراد میں رخسانہ فاروق عمر 50سال، طاہرفاروق عمر 22سال اور عمر شبیر عمر 16سال شامل ہیں ریسکیو عملہ نے زخمیوں کوعزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا۔