لالہ موسیٰ :بس سٹینڈ ،سہولتیں نہ ہونے سے مسافر پریشان

 لالہ موسیٰ :بس سٹینڈ ،سہولتیں  نہ ہونے سے مسافر پریشان

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)لالہ موسیٰ میں باقاعدہ بس سٹینڈ اورسہولتیں نہ ہونے سے مسافر پریشان، اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ شہرجی ٹی روڈ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور کے عین درمیان میں واقع ریلوے جنکشن اور تجارتی غلہ منڈیوں کے حوالے سے خصو صی اہمیت کاحامل شہرہے۔۔۔

جہاں ریلوے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے سینکڑوں تاجر خریدوفروخت کیلئے لالہ موسیٰ آتے جاتے ہیں جن کے لئے نہ تو لالہ موسیٰ میں باقاعدہ بس سٹینڈ ہے جہاں پر مسافروں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دارانتظار گاہ، پنکھوں وغیرہ اور سب سے بڑھ کر پبلک واش رومز کاانتظام موجود ہو،این ایچ اے حکام ٹول پلازوں اور اڈوں کے ٹھیکہ جات کی نیلامی کے ذریعے بھاری آمدن تو وصول کرلیتی ہے۔ لیکن مسافروں کو سہولتیں دینے پر آمادہ نظرنہیں آتی ،جس سے مسافرذلیل وخوار ہورہے ہیں اور سڑک کنارے ، خواتین، بزرگ اور بچوں سمیت تمام مسافر جی ٹی روڈ پر پڑے ہوئے ٹوٹے پھوٹے بینچوں پر یا کھلے آسمان تلے گھنٹوں کھڑے ہو کر گاڑیوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں،رات کے وقت روڈ پر کھڑے ہونا خواتین اور اکیلے مسافروں کے لیے بالکل محفوظ نہیں،شہریوں اور مسافروں نے این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ لالہ موسیٰ میں دونوں اطراف جدید اور محفوظ باقاعدہ بس سٹینڈ بنائے جائے تاکہ دوسرے شہروں کا سفر کرنے والے ہر مسافر کو عزت کے ساتھ سہولت میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں