نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے  والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز سٹی اشعر جمیل، صدر فیصل مجید،ایس ڈی ای او پیرا فورس سٹی راشد علی کی نگرانی میں مختلف نہروں اور آبی گزرگاہوں پر خصوصی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔کارروائی کے دوران نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے والے افراد کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں