تتلے عالی:گھنٹوں بجلی کی بندش آنکھ مچولی سے مشکلات
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں گزشتہ روز بھی مسلسل 6گھنٹے بجلی بند رہی۔ نوشہرہ ورکاں گرڈ سٹیشن میں خرابی کے باعث اتوار کے روز صبح8 متعلقہ تمام فیڈروں سے بجلی بند ہو گئی۔۔۔
جو 7گھنٹے بعد بحال ہوئی،پیر کے دن بھی دوپہر 12بجے بند ہونے والی بجلی5گھنٹے بعد چالو کی گئی ،بعد ازاں بھی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کسان،تاجر وعام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ متاثرین نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔