شوری چٹھہ حافظ آباد میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ کی جانب سے شوری چٹھہ حافظ آباد میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
اس موقع پر حاجی اعجاز ہنجرا کا کہنا تھا کہ مخلوق خداکی خدمت بہت بڑی عبادت ہے ،دیہی علاقوں میں صاف پانی کی جس طرح اشد ضرورت محسوس ہورہی ہے ایسے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔