نوشہرہ ورکاں:رائس ملز میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا،حالت تشویشناک

نوشہرہ ورکاں:رائس ملز میں نوجوان  کو کرنٹ لگ گیا،حالت تشویشناک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کرنٹ لگنے سے نوجوان کی حالت تشویشناک، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

ببر روڈ پر واقع فضل رائس ملز میں ویلڈنگ کا کام کرنے والا نوجوان سرفراز اچانک کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہو گیا جس پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں