سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہسپتال کھاریاں ‘ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا دورہ

سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہسپتال  کھاریاں ‘ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطا المُنعم نے گزشتہ رات تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کھاریاں اور گورنمنٹ ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ کیا۔

سی ای او ہیلتھ نے ہسپتالوں میں عملے کی حاضری، ایمرجنسی سروسز، لیبر رومز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں میں صفائی اور طبی ریکارڈ کو تسلی بخش قرار دیا گیا جبکہ ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں صفائی میں تاخیر پر متعلقہ انتظامیہ سے وضاحت طلب کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں