رائے اظہر کھرل نے صدر تحصیل بار نوشہرہ کا چارج سنبھال لیا

رائے اظہر کھرل نے صدر تحصیل  بار نوشہرہ کا چارج سنبھال لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )رائے اظہر امتیاز کھرل نے صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، رائے اظہر امتیاز کھرل کا تعلق تتلے عالی کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔۔۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026 میں صدر کے عہدے کیلئے ابوذر مہدی اور رائے اظہر امتیاز کھرل کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد دونوں امیدواروں نے برابر ووٹ حاصل کئے تھے جس پر باہمی اتفاق رائے سے طے پایا تھا کہ دونوں امیدوار چھ، چھ ماہ کیلئے صدارت کے فرائض سر انجام دیں گے گزشتہ روز ابوذر مہدی کی صدارت کی مدت مکمل ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں