محکمہ لائیو سٹاک کا ٹیکنیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ لائیو سٹاک کا  ٹیکنیشن رشوت لیتے  رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرکے لائیو سٹاک کے ٹیکنیشن کو 30ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات رانا نثار احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر محکمہ لائیو سٹاک کے ٹیکنیشن کو رشوت کی رقم جیب میں ڈالتے پکڑ لیا ، ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں