کامونکے :لڑکا نہر میں ڈوب گیا ،سراغ نہ مل سکا

 کامونکے :لڑکا نہر میں  ڈوب گیا ،سراغ نہ مل سکا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )لڑکا نہر میں ڈوب گیا ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقے ادھورائے کا رہائشی 13 سالہ شیر محمد چشتی نہر میں ڈوب گیا۔

اہل خانہ کے مطابق لڑکا گزشتہ شام گھر سے نکلا اور بعد ازاں نہر میں ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک بچے کا سراغ نہ مل سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں