کامونکے :عالمگیر روڈ پر سیوریج لائن کی صفائی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )عالمگیر روڈ پر سیوریج لائن کی بندش،ستھرا پنجاب کے کارکن نے جان جوکھوں میں ڈال کر رکاوٹیں ختم کر دیں، انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیوریج کی بندش کی بنیادی وجہ نالیوں میں پھینکی جانے والی پلاسٹک اشیا ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کچرا، خصوصاً شاپنگ بیگز اور پلاسٹک، نالیوں یا سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے مقررہ کوڑے دانوں میں ڈالا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو رکاوٹوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔