وفاقی محتسب کی مداخلت سے مغوی خاتون بازیاب

وفاقی محتسب کی مداخلت  سے مغوی خاتون بازیاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب کی مداخلت سے مغوی خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا۔

اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ فیض الحسن ولد محمد نذیر شوری مانیکا تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کا رہائشی ہے اس نے وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ میں شکایت کی کہ اس کی ہمشیرہ مبین اختر 14 مارچ 2026 سے لاپتہ ہیں جسے کسی نے اغوا کر لیا لیکن اس کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ وفاقی محتسب کی مداخلت پر ڈی پی او، حافظ آباد نے ایکشن لیا اور اس کی ہمشیرہ کو بازیاب کرا لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں