کامونکے :قرض سے تنگ آکر لڑکی نے زہریلی گولیاں نگل لیں
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) قرض سے تنگ آکر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
بتایا گیا ہے کہ شریف پورہ کی 22سالہ (س) بینک میں ملازمت کرتی ہے اور اس نے بینک سے قرض لے رکھا تھا۔ اقساط جمع نہ کروانے پر گزشتہ روز بینک عملہ گھر پہنچا اور تلخ کلامی ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ تشویشناک حالت میں اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردی۔