گجرات:فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف

 گجرات:فوڈ پوائنٹس کو جرمانے   ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف

گجرات،لالہ موسیٰ (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع گجرات میں 43فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

مختلف خلاف ورزیوں پر 18 فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 5فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 54 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 11کلوگرام زائد المیعاد مٹھائیاں اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کی گئیں، جبکہ لیبارٹری تجزیے کیلئے ایک نمونہ بھی حاصل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں