چارہ کاٹتے ہوئے خاتون کا ہاتھ ٹوکے میں آکر کٹ گیا
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)فتح والا میں چارہ کاٹتے خاتون کا ہاتھ ٹوکے میں آ کر کٹ گیا۔
نواحی گاؤں فتح والا کی رہائشی 30سالہ ساجدہ بی بی حویلی میں الیکٹرک ٹوکے پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اسکا ہاتھ ٹوکے میں آ کر کٹ گیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔