امام زین العابدین کی تعلیمات مشعل راہ ہیں :علماکرام

امام زین العابدین کی تعلیمات مشعل راہ ہیں :علماکرام

باہمی محبت، اتحاد، اخوت ،رواداری کو فروغ دیں اور اسلام کا حقیقی پیغام عام کریں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )رہبر شریعت علامہ پیر سید سخی محمد شاہ چشتی قادری، علامہ مولانا مفتی سید زین العابدین اور مولانا محمد اکرم رضا بغدادی نے کہاکہ امام زین العابدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں بہتر بنا سکتے ہیں، اہلِ بیت سے اظہار محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، حضرت امام زین العابدین کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہر حال میں اﷲ تعالیٰ کی رضا، صبر، شکر، حسنِ اخلاق اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے ثابت قدم رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع بھاڈیوالا میں امام زین العابدین کے عرس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ امام زین العابدین کی تعلیمات اور اہلِ بیتِ اطہار کی روشن سیرت کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، باہمی محبت، اتحاد، اخوت اور رواداری کو فروغ دیں اور اپنے کردار سے اسلام کا حقیقی پیغام عام کریں۔ اس موقع پرمولانا محمد عبدالغفار سیالوی، پیر سید فاروق حسین شاہ،مولانا پیر سید بشارت حسین شاہ، سید نوید شاہ، پیر سید عرفان شاہ، پیر محمد آصف ہزاروی،پیر مولانا محمد مقصود مدنی،مولانا محمد امین حیدر، مولانا محمد کاشف رضا صابری،سائیں محمد رفیق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں