لالہ موسیٰ:ریلوے لائن کے قریب منشیات فروش گرفتار ،چرس برآمد
لالہ موسیٰ (نامہ نگار)ریلوے لائن کے قریب منشیات فروش کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
پو لیس کو اطلاع ملی کہ ریلوے لائن کے بالمقابل بستی اعوان نگر کوٹلہ قاسم خان کے قریب ایک شخص چرس فروخت کر رہا ہے ،اطلاع پر فوری چھاپہ مار کارروائی کی گئی جہاں سے پولیس نے بلال سکنہ کوٹلہ قاسم خان کو حراست میں لے لیا۔