کامونکے :بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ فتومنڈ کا 18 سالہ حمادرضا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ۔۔۔
جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے قریب تیز رفتار بس نے کچل دیا ،نوجوان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔ایمن آباد پولیس نے بس کے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔