نوشہرہ ورکاں :زیر تعمیر عمارت پر کام‘بانس ٹوٹنے سے 3مزدور زخمی

 نوشہرہ ورکاں :زیر تعمیر عمارت پر  کام‘بانس ٹوٹنے سے 3مزدور زخمی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )زیر تعمیر عمارت پر بانس ٹوٹنے سے 3مزدور زخمی ہوگئے۔

 حادثہ محلہ راڑوالہ میں گورنمنٹ گرلز سکول نمبر 2 کے قریب پیش آیا، زخمیوں میں 35سالہ شہباز ، 26سالہ اویس اور 60سالہ انور شامل ہیں ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تینوں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں