سمبڑیال :پستول سے کھیلتے 13 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گھر میں موجود پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع چودوچک میں اعجاز احمد چیمہ کے گھر دونوں کزن 12سالہ فیضان اور13سالہ احسن گھر میں پڑی 30بورپسٹل کے ساتھ کھیلنے لگے ، کھیل کے دوران گولی چل گئی اور13سالہ احسن اعجاز کے سینے پر لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سمبڑیال پولیس 12سالہ فیضان کو حراست میں لے لیا۔