کامونکے :بریک فیل ہونے سے پو لیس وین کھمبے سے ٹکرا گئی‘3اہلکار زخمی
کامونکے(تحصیل رپورٹر)بریک فیل ہونے سے پولیس وین کھمبے سے ٹکرانے سے سب انسپکٹر سمیت 3اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
تھامہ صدر کے سب انسپکٹر علی سلمان ٹیم کے ہمراہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ گھنیا کے قریب بریک فیل ہونے سے پولیس وین سڑک کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی اور حادثہ میں ایس آئی علی سلمان،ڈرائیور آصف اور کانسٹیبل ظہیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔