ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں انسولین نایاب‘مریض رُل گئے

 ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں  میں انسولین نایاب‘مریض رُل گئے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں انسولین نایاب ہونے سے مریض رُل گئے۔ شدید گرمی وحبس کے موسم میں شوگر کے متعدد مریض انسولین نہ ملنے سے سسکیاں بھرنے لگے۔

متاثرہ مریضوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اور ضلعی انتظامیہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین اور مفت ادویات فراہمی کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری جانب مریض ادویات اور انسولین نہ ملنے سے تڑپ رہے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں