ایمن آباد:سرکاری سکول سے سامان چوری،ایک ملزم گرفتار
ایمن آباد(نامہ نگار)سرکاری سکول سے سامان چوری کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایمن آباد کے علاقہ ڈھلانوالی کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں لاکھوں روپے کے سرکاری سامان کی چوری کے مقدمے میں تھانہ ایمن آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔